اقوام متحدہ : اقوام متحدہ نے افغانستان میں طالبان کی مزید پیش قدمی سے خبردار کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب برائے افغانستان کا سلامتی کونسل میں کہنا تھا کہ مئی کے آغاز میں نیٹو دستوں کے انخلا کے بعد سے طالبان 370 اضلاع میں سے پچاس سے زائد پر قبضہ کر چکے ہیں۔ یہ وہ اضلاع ہیں، جو صوبائی دارالحکومتوں کے اردگرد واقع ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ ناٹو افواج کے مکمل انخلا کے فورا بعد ہی طالبان صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ سلامتی کونسل سے اپیل کی گئی ہے کہ فریقین کو مذاکرات کرنے پر مجبور کیا جائے۔