اقوام متحدہ کا ایتھوپیا میں مسلح تنازعہ کے خاتمہ پر زور

   

نیویارک۔ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے ایتھوپیا میں مسلح تنازعہ کے پر زور دیا ہے اور فریقین سے اپیل کی ہے کہ وہ اشتعال انگیزی، پر تشدد کارروائیوں اور تقسیم کا باعث بننے والے بیانات سے پرہیز کریں۔ کونسل نے اس تنازعہ کے ملکی استحکام اور خطہ پر مرتب ہونے والے اثرات پر تشویش ظاہر کی ہے۔ اس بیان پر سکیورٹی کونسل کے تمام پندرہ ارکان کے دستخط ہیں۔ ایتھوپیا میں کئی ماہ سے مسلح تنازعہ جاری ہے مگر حالیہ ہفتوں میں اس میں شدت نوٹ کی گئی ہے۔ تیگرے فورسز نے دیگر گروہوں کے ساتھ مل کر متعدد اہم شہروں اور شاہراہوں پر قبضہ کر لیا ہے اور وہ دارالحکومت عدیس ابابا کی جانب پیش قدمی کر رہے ہیں۔ ملکی صدر اسی ہفتہ منگل کو ہنگامی حالت نافذ کر دی تھی۔ اس دوران کئی ملین لوگ اس صورت حال سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور انہیں مدد کی اشد ضرورت ہے۔