اقوام متحدہ کوغزہ میں صحافیوں کی ہلاکتوں پر تشویش

   

نیویارک: غزہ میں جاری جنگ کے چوتھے ماہ کے آغاز پر دو مزید صحافیوں کی ہلاکت پراقوام متحدہ نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان دونوں کو کار پر جاتے ہوئے اسرائیلی فوج نے ‘ٹارگیٹڈ بمباری کا نشانہ بنایا تھا۔ صحافیوں کی تازہ ہلاکتوں میں الجزیرہ سے وابستہ دو رپورٹر حمزہ وائل الدحدوح اور مصطفیٰ ابو ثریا شامل ہیں۔اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی طرف سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر کہا گیا ہے’ غزہ میں صحافیوں کی بڑی تعداد میں ہلاکتوں پر بہت تشویش ہے۔ ‘انسانی حقوق کمیشن نے مزید کہا ہے ‘ صحافیوں کی ہلاکت، بشمول حمزہ وائل الدحدوح اور مصطفیٰ ابو ثریا کی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ہلاکت کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئے کہ انہیں کار پر جاتے ہوئے کیوں بمباری سے ہلاک کیا گیا۔’ نیز بین الاقوامی قانون کی خلاف پرکارروائی کی جائے۔’دونوں صحافی ‘اے ایف پی’ اور دوسرے صحافتی اداروں کے ساتھ بھی فری لانسر کے طور پر وابستہ تھے۔ اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کے لیے جارہے تھے۔ اس موقع پر تیسرے صحافی حازم رجب شدید زخمی ہو گئے۔عینی شاہدین نے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ ان صحافیوں کی گاڑی پر دو بار نشانہ بنایا گیا۔ پہلے گاڑی کے اگلے حصے کو نشانہ بنایا گیا اور بعدازاں الدحدوح کو نشانہ بنایا گیا جو ڈرائیور کے ساتھ والی سیٹ پر بیٹھا تھا۔ ‘