اقوام متحدہ کی رکنیت کیلئے نتن یاہو کی اجازت کی ضرورت نہیں

   

Ferty9 Clinic

یروشلم: فلسطینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کیلئے اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو سے ’’لائسنس یا اجازت‘‘ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ فلسطینی وزارت خارجہ کی طرف سے یہ بیان اسرائیلی حکومت کی طرف سے فلسطینی ریاست کو یکطرفہ طور پر تسلیم نہ کرنے کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔فلسطینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں مزید کہا کہ تمام ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کر سکتے ہیں جن میں امریکی انتظامیہ بھی شامل ہے۔ ہمیں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرانے اور اقوام متحدہ میں اسے رکنیت دلانے کیلئے نتن یاہو کی اجازت کی ضرورت نہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ نتن یاہو نہ صرف فلسطینی ریاست کے قیام کو مسترد کرتے ہیں بلکہ مشرقی یروشلم سمیت مغربی کنارے کے بتدریج الحاق کو بڑھا کر وہاں آباد کاری کو وسعت دیکرفلسطینی ریاست کے امکانات کو تباہ کر رہے ہیں۔ وہ فلسطینی علاقوں کو غزہ پٹی سے مکمل طور پر الگ تھلگ کررہے ہیں۔