اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو

   

Ferty9 Clinic

جموں وکشمیر سے دفعہ 370 منسوخ کرنے کی تفصیلات کی اطلاع
نئی دہلی 6 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے تمام ارکان بشمول 5 مستقل ارکان اور 10 غیر مستقل ارکان کو ریاست جموں و کشمیر سے دستور کی دفعہ 370 برخاست کرنے کی تفصیلات سے واقف کروادیا ہے۔ اِس برخاستگی کو ’’غیر قانونی‘‘ کہا جارہا ہے۔ پاکستان نے کہاہے کہ اِس کے انسداد کے لئے کوئی متبادل کارروائی کی جائے گی۔
صدارتی حکمنامے کیخلاف
سپریم کورٹ میں درخواست
نئی دہلی 6 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) وکیل ایم ایل شرما نے دستور کی دفعہ 32 کے تحت جموں و کشمیر سے دستور کی دفعہ 370 کی تنسیخ کے خلاف اپیل داخل کی ہے۔ حکومت نے اِس کے بجائے پارلیمانی طریقہ اختیار کیا ہوتا تو بہتر تھا۔