اقوام متحدہ کی شام کیلئے سرحد پر مدد میں توسیع کو روس وچین کا ویٹو

   

اقوام متحدہ۔ جیسا کہ توقع کی جارہی تھی کہ روس اور چین کل شام کیلئے انسانی بنیادوں پر امداد کے عمل کو توسیع دینے کے فیصلے کو ویٹو کریں گے اور ہوا بھی ایسا ہی! اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل شام کیلئے انسانی بنیادوں پر امداد کا سلسلہ مزیدایک سال جاری رکھنا چاہتی تھی تاہم چین و روس نے اسے ویٹو کردیا حالانکہ روس نے جرمنی و بلجیم کے قرارداد کے مسودہ کو مسترد کردیا تھا جس کے تحت امدادی اشیاء دمشق کی دخل اندازی کے بغیر ترکی کے دو اہم مقامات سے ہوکر گزرنے والی تھی۔ دوسری طرف سفارت کاروں کا کہنا ہیکہ روس و چین کے علاوہ کونسل کے دیگر 13 ممالک قرارداد کے مسودہ کو منظوری دی جبکہ جرمنی اور بلجیم کونسل کے مستقل رکن ممالک ہیں۔