اقوام متحدہ کی ویکسینز کی خوراکوں کی تعداد ایک بلین سے متجاوز

   

جنیوا : اقوام متحدہ کے کورونا وائرس کے خلاف کوویکس پروگرام کے تحت مختلف ممالک کو مہیا کردہ ویکسینز کی خوراکوں کی مجموعی تعداد ایک بلین سے تجاوز کر گئی ہے۔ یہ سنگ میل کل ہفتے کے روز افریقی ملک روانڈا کو مہیا کی گئی ویکسینز کے ساتھ عبور کیا گیا۔ دنیا بھر میں کورونا ویکسینز کی ترسیل کے لیے کوویکس پروگرام کا آغاز 2020ء میں کیا گیا تھا۔ ان کوششوں کے باوجود دنیا کی چالیس فیصد آبادی کو ابھی تک کورونا ویکسین کا ایک بھی ٹیکہ نہیں لگا۔ کوویکس پروگرام کے تحت اب تک دنیا کے144 ممالک کو ویکسینز مہیا کی جا چکی ہیں۔