ہندوستان نے پاکستان کا دعویٰ مسترد کردیا
اسلام آباد : پاکستان آرمی نے جمعہ کو ہندوستانی فوج پر الزام عائد کیا کہ اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کی ایک گاڑی کو لائن آف کنٹرول کے پاس چیری کوٹ سیکٹر میں دانستہ نشانہ بنایا گیا لیکن اس الزام کو ہندوستان نے غیر درست قرار دیتے ہوئے خارج کردیا ہے۔ پاکستان آرمی نے ایک بیان میں کہا کہ انڈین آرمی نے بلااشتعال فائرنگ کی ۔ ہندوستانی دستوں نے جان بوجھ کر اقوام متحدہ کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں دو یو این ملٹری آبزرورٹس سوار تھے۔ گاڑی کو نقصان پہنچا لیکن خوش قسمتی سے دونوں مبصرین محفوظ ہیں۔