اقوام متحدہ کے ادارۂ خوراک کو نوبل امن انعام

   

Ferty9 Clinic

اسٹاکہوم : امن کا نوبل انعام اس مرتبہ اقوام متحدہ کے خوراک کے ادارے (ورلڈ فوڈ پروگرام) کو دیا جائے گا۔یہ اعلان دنیا کا سب سے معتبر ایوارڈ دینے والی سویڈن کی نارویجن اکیڈمی آف نوبیل پرائز نے کیا ہے ۔کمیٹی کے مطابق عالمی ادارہ خوراک نے دنیا بھر میں غذا کی منصفانہ فراہمی اور بھوک کے خاتمے کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ یہ انعام نوبل کمیٹی کی جانب سے دنیا بھر اور خاص طور پر غریب اور پسماندہ ممالک سمیت جنگ زدہ ممالک میں اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کی بھوک کے خاتمے کی کوششوں کا اعتراف بھی ہے ۔امن کا نوبل انعام جیتنے والے عالمی ادارے کو جس نے جنگ اور تشدد زدہ علاقوں میں خوراک کی مسلسل اور منصفانہ فراہمی کو یقینی بناکر بھوک کے شکار لوگوں کی غذائی ضروریات کو پورا کیا اور دنیا سے بھوک کے خاتمے کو یقینی بنانے میں کردار ادا کیا ہے ، 10 دسمبر کو اوسلو میں یہ ایوارڈ اور اس ایوارڈ کی 10 لاکھ ڈالر کی رقم دی جائے گی۔بالعموم یہ ایوارڈ کسی بھی تشدد، جنگ اور تنازع کو ختم کرنے والے اداروں یا شخصیات کو دیا جاتا ہے ، امن کا نوبیل انعام دنیا سے ہتھیاروں اور دیگر منفی چیزوں کے خاتمے کے لیے کوششیں کرنے والے اداروں کو بھی دیا جاتا ہے ۔ سال 2019 کا امن کا نوبیل انعام ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد کو دیا گیا تھا، جنہوں نے ایتھوپیا اور ایریٹیریا کے درمیان سرحدی جنگ اور کشیدگی کو ختم کرنے میں کردار ادا کیا تھا۔