اقوام متحدہ کے اپریل ۔ مئی کے اجلاس ملتوی

   

ستمبر میں جنرل اسمبلی اجلاس کی تواریخ میں فی الحال تبدیلی نہیں
اقوام متحدہ 4 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا اجلاس جو ماہ اپریل اور مئی میں منعقد ہونے والا تھا وہ ملتوی کردیا گیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاو کو دیکھتے ہوئے اس اجلاس کو ملتوی کیا گیا ہے تاہم ماہ ستمبر میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کی تواریخ میں تبدیلی کا فی الحال کوئی منصوبہ نہیں ہے ۔ گذشتہ سال کے اواخر میںچین کے شہر ووہان سے پھوٹنے والی اس وباء سے دنیا بھر میں دس لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوگئے ہیں اور 60 ہزار سے زائد افراد کی موت واقع ہوگئی ہے اور یہ وائرس مزید تیزی سے پھیلتا جا رہا ہے ۔ 74 ویں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سشن کے صدر نے فیصلہ کیا ہے کہ ماہ اپریل اور مئی میں منعقد ہونے والے جو اجلاس تھے وہ ملتوی کردئے گئے ہیں ۔ دنیا بھر میں سماجی فاصلے برقرار رکھنے کی مہم شروع ہوئی ہے اس کو پیش نظر رکھتے ہوئے اس اجلاس کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم ابھی یہ فیصلہ نہیں کیا گیا ہے کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا جو اجلاس ماہ ستمبر میں ہونے والا تھا اس کو بھی ملتوی کیا جائے ۔ ابھی صرف پلینری اجلاس ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔