اقوام متحدہ کے ایٹمی نگراں ادارے کے سربراہ رافیل گروسی کی ایران آمد

   

تہران: اقوامِ متحدہ کے نیوکلیئر نگراں ادارے کے سربراہ رافیل گروسی پیر کو ایران پہنچ گئے ہیں۔ توقع ہیکہ اس دورہ میں وہ ایک کانفرنس سے خطاب کریں گے اور تہران کے جوہری پروگرام پر بات چیت کے لیے حکام سے ملاقات کریں گے۔بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل پیر کی دوپہر تہران پہنچے جہاں وہ ایک وفد کی سربراہی میں جوہری کانفرنس میں شرکت اور ملک کے اعلیٰ جوہری اور سیاسی حکام سے گفتگو کریں گے۔ دیگر نیوز ایجنسیوں نے بھی انہی تفصیلات کی اطلاع دی۔یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب علاقائی کشیدگی کافی زیادہ ہے اور جوہری معائنے اور دیگر متعلقہ مسائل پر تعاون کی کمی کے حوالے سے ایران تنقید کا شکار ہے۔توقع ہیکہ آئی اے ای اے کے سربراہ گروسی جوہری سائنس اور ٹیکنالوجی پر ایران کی پہلی بین الاقوامی کانفرنس میں تقریر کریں گے۔ پیر سے شروع ہونے والی سہ روزہ تقریب صوبہ اصفہان میں منعقد ہو رہی ہے جہاں نطنز یورینیم افزودگی پلانٹ ہے اور وہاں گذشتہ ماہ اسرائیل نے حملے کیے تھے۔آئی اے ای اے اور ایرانی حکام نے اصفہان پر مبینہ حملے کے بعد اطلاع دی تھی کہ جوہری تنصیبات کو ’’کوئی نقصان‘‘ نہیں پہنچا۔ اس حملے کو بڑے پیمانے پر اسرائیل کا ردِعمل قرار دیا گیا جو ایران کا اپنے ازلی دشمن پر پہلی بار براہِ راست حملہ تھا۔ قبل ازیں اسرائیل نے دمشق میں تہران کے قونصل خانہ پر مہلک حملہ کیا تھا۔اپنے دورہ کے دوران گروسی کی ایرانی حکام سے ملاقات متوقع ہے جس میں اسلامی جمہوریہ کے جوہری سربراہ محمد اسلمی بھی شامل ہیں۔