اقوام متحدہ کے عملہ کو گھر سے کام کرنے کا حکم

   

اقوام متحدہ 14 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) اقوام متحدہ کے نیویارک ہیڈ کوارٹر میں تمام عملہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کم از کم تین ہفتوں تک اپنے گھروں سے کام کریں ۔ دفتر اسی صورت میں آئیں جب یہاں ان کی آمد بہت ضروری ہو۔ سکریٹری جنرل انٹونیو گواٹیرس نے کہا کہ یہ منصوبہ اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرس میں لوگوں کی تعداد کو کم کرنے کیلئے بنایا گیا ہے جبکہ عملہ اپنے گھروں سے کام کرسکتا ہے ۔ گواٹیرس نے نیویارک میں اپنے تقریبا تین ہزار ملازمین سے کہا کہ ان کی صحت اور بہتری سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے ۔ لوگ خود کو محفوظ رکھیں اور ایک دوسرے سے نرمی اور رحم دلی کا برتاو کرتے رہیں۔