اقوام متحدہ کے نمائندہ ہوسوم ہمارے لئے ناقابل قبول :صومالیہ

   

مغادیشو۔2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صومالیہ حکومت نے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ نکولس ہوسوم کو ناپسندیدہ شخص قرار دیتے ہوئے ان پر ‘پروٹوکول’ کی خلاف ورزی اور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا الزام لگایا۔وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون وزارت نے منگل کو بتایا کہ صومالیہ کے لئے اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری کے خصوصی نمائندے نکولس ہوسوم ان کے لئے قابل قبول نہیں ہیں اور ان کا ہمارے ملک میں خوش آمدید نہیں ہے ۔ وزارت نے کہا کہ 66 سالہ مسٹر ہوسوم ایک ناپسندیدہ شخص ہیں اور وہ ہمارے ملک میں کام نہیں کرسکتے ہیں ۔صومالیہ کی حکومت کا یہ بیان مسٹر ہوسوم کی طرف سے گزشتہ ماہ بیدووا میں ہونے والی فائرنگ میں اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ فورسز کے ملوث ہونے کے بارے میں حکومت سے وضاحت طلب کرنے کے بعد آیا ہے ۔قابل ذکر ہے کہ مسٹر ہوسوم نے اپنے خط میں الشباب کے سابق ڈپٹی لیڈر مختار روبوف کی گرفتاری کے قانونی بنیاد کے بارے میں معلومات طلب کی تھی۔روبوو کی گرفتاری کے بعد، 13 سے 15 دسمبر کے درمیان روبوو کے حامیوں اور سیکورٹی افواج کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی جس میں 10 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔