جوبا /10 فروری ( سیاست ڈاٹ کام ) حبش کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہوگیا جس میں اقوام متحدہ کے تین نمائندے سوار تھے ۔ تین ارکان عملہ اور 10 دیگر مسافر موجود تھے جو زخمی ہوگئے ۔ مبینہ طور پر ہیلی کامپٹر میں حادثہ کے وقت 23 مسافر تھے ۔ یہ حادثہ عبوری صیانتی فوج کے احاطے میں پیش آیا ۔ جس میں تین ارکان عملہ ہلاک 10 مسافر زخمی ہوگئے ۔ تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔