الائی بلائی پروگرام اتحاد اور بھائی چارگی کی علامت: کویتا

   

حیدرآباد 3 اکٹوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ جاگرتی کی صدر و ایم ایل سی کویتا نے الائی بلائی پروگرام کو سیاست سے بالاتر قرار دیا اور کہاکہ سابق گورنر بنڈارو دتاتریہ گزشتہ 20 سال سے اِس کا اہتمام کرکے تلنگانہ عوام کو متحد کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تہوار کے معنی صرف خوشیاں نہیں ہیں بلکہ عوام میں اتحاد کرنا اور ملاقات بھی ہے جس کو دتاتریہ روایتی انداز میں پروگرام کا انعقاد کرکے عوام کو متحد رکھنے کی کوشش کررہے ہیں۔