الاسکاساحل کے قریب زلزلہ کے جھٹکے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں

   

ماسکو: امریکی ریاست الاسکا کے ساحل کے قریب ہفتہ کو زلزلہ کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) نے بتایا ہے کہ زلزلہ کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.0 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ کا مرکز سطح زمین سے 35.2 کلومیٹر کی گہرائی میں جزائر الیتئین کے چھوٹے سے قصبہ سینڈ پوائنٹ سے91 کلومیٹر (56.5 میل) شمال مغرب میں تھا۔ یہ زلزلہ بین الاقوامی وقت کے مطابق آدھی رات کے بعد 12 بجکر 10 منٹ پر آیا۔زلزلہ سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی ابھی تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔