الاسکا میں زلزلہ ،سونامی کا کوئی خطرہ نہیں

   

اداک 6 جنوری (اے پی) الاسکا کے قریب ایک بڑا زلزلہ جو الیوشن جزیرہ میں آیا تھا جو نہایت ہی حساس علاقہ ہے تاہم وہاں سونامی کا کوئی خدشہ نہیں۔ یہ بات عہدیداروں نے بتائی۔ یو ایس سونامی وارننگ سسٹم نے کہاکہ مذکورہ زلزلہ کی شدت زلزلہ پیما پر 6 تھی جو صبح 10 بجے کے قریب اداک جزیرہ میں آیا جو قصبہ سے 90 میل کی دوری یعنی 145 کیلو میٹر کے فاصلہ پر واقع ہے۔اس قصبہ میں عوام کی کثیر تعداد سکونت پذیر رہتی ہے۔