البانیز نے دس فیصد ٹیرف کو غیر منصفانہ قراردیا

   

کینبرا: آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے کینبرا پر عائد 10 فیصد ٹیرف کو “مکمل طور پر غیر منصفانہ” قرار دیا ہے ۔ البانیز نے بدھ کو کہا “یہ ٹیرف آسٹریلیا کے لیے غیر متوقع نہیں ہیں لیکن میں واضح کردوں کی یہ مکمل طور پر غیر منصفانہ ہیں۔ صدر مسٹر ٹرمپ باہمی ٹیرف کا ذکر کرتے ہیں۔ باہمی ٹیرف صفر ہوگا، 10 فیصد نہیں۔ انتظامیہ کے ٹیرف کا کوئی مطلب نہیں ہے اور یہ دو ممالک کی شراکت داری کی بنیاد کے خلاف جارہے ہیں۔ یہ کسی دوست کا کام نہیں ہے ۔وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ ان کی حکومت باہمی ٹیرف نافذ کرنے کی کوشش نہیں کرے گی۔ ٹرمپ نے بدھ کو دوسرے ممالک سے درآمدات پر باہمی ٹیرف نافذ کرنے کا اعلان کیا۔ بنیادی شرح 10 فیصد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ جو دوسرے ممالک کی طرف سے امریکی اشیاء پرلگائے جانے والے ٹیرف کا تقریباً نصف ٹیرف لگائے گا۔بعد میں وائٹ ہاؤس نے کہا کہ امریکہ 5 اپریل کو تمام غیر ملکی درآمدات پر 10 فیصد ٹیرف عائد کرے گا، جب کہ سب سے بڑے تجارتی خسارے والے ممالک کے لیے ہائی ٹیرف 9 اپریل سے موثر ہوں گے ۔