البانیہ میں زلزلہ، زخمیوں کی تعداد بڑھ کر 68 ہوگئی

   

Ferty9 Clinic

ترانا، 22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) البانیہ میں ہفتہ کو آئے زلزلہ کے زوردار جھٹکوں کے بعد دوبارہ آئے دو جھٹکوں کی وجہ سے زخمی ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 68 ہو گئی ہے ۔وزیر دفاع اولٹا شاکا نے یہ اطلاع دی۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 5.8 تھی۔ دارالحکومت ترانا کے پاس بندرگاہی شہر ڈریس سے چار میل دور شمال میں زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے بعد آئے دو اور جھٹکوں سے علاقے میں کھلبلی مچ گئی۔ اس سے پہلے کی رپورٹ میں زلزلہ کی وجہ سے زخمیوں کی تعداد 52 بتائی گئی تھی۔مسٹر شاکا کی نے کہا کہ گزشتہ 30 برسوں کے دوران آئے زلزلہ کے جھٹکوں میں سب سے زیادہ طاقتور تھا۔ ابتدائی رپورٹوں کے مطابق اس حادثے میں 68 افراد زخمی ہوئے ہیں۔