البانیہ میں پارلیمانی انتخابات کیلئے رائے دہی

   

Ferty9 Clinic

بروسلز : یورپی ملک البانیہ میں آج پارلیمانی انتخابات ہو رہے ہیں۔ وزیر اعظم ایدی راما تیسری مدت کے لیے اس عہدے کے امیدوار ہیں تاہم ان کی سوشلسٹ پارٹی کو ڈیموکریٹک پارٹی کی قیادت میں اپوزیشن اتحاد کی طرف سے سخت مقابلے کا سامنا ہے۔ بلقان کے ملک البانیہ کی تمام سیاسی جماعتیں یورپ نواز پروگرام کی حامی ہیں اور جیتنے کی صورت میں اْن اصلاحات پر علمدرآمد کا ارادہ رکھتی ہیں جو یورپی یونین میں شمولیت کے لیے لازمی ہیں۔ انتخابی جائزوں کے مطابق سوشلسٹ پارٹی کی کامیابی کا امکان زیادہ ہے۔