تیرانہ ، 29نومبر (سیاست ڈاٹ کام) البانیہ میں منگل کے روز آنے والے شدید زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 50 ہوگئی ہے ۔ملک کے وزارت دفاع نے یہ اطلاع دی۔وزارت کے مطابق 22 افراد دوریس اور کروجے سے تعلق رکھتے تھے ۔ منگل کی صبح البانیہ میں ایک زوردار زلزلہ آیا تھا۔ ریختر پیما پر اس کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی تھی۔ تین دن تک جاری راحت اور بچاؤ کام کے ختم ہونے کے سات ہی لاپتہ افراد کی تلاش کی امیدیں کم ہوتی جارہی ہیں۔