ترانہ : یوروپی ملک البانیہ کے دارالحکومت ترانہ کی مسجد میں ایک شخص نے چاقو سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 34 سالہ حملہ آور کو حملے کے فوری بعد گرفتار کر لیا گیا۔حملہ آور پولیس کو مارچ میں کئے گئے چاقو حملہ میں بھی مطلوب تھا۔پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی عمریں 22 سے 35 سال کے درمیان ہے ، جنہیں ہاسپٹل منتقل کردیا ہے ۔ زخمیوں کی حالت زیادہ تشویشناک نہیں بتائی جارہی ہے ۔
