تیرانا (البانیا) 30 جون (سیاست ڈاٹ کام) البانیا میں میں اتوار کے دن رائے دہی کے دوران جو بلدی انتخابات کا ایک حصہ ہیں، جمہوری بحران پیدا ہوگیا۔ جبکہ اپوزیشن نے رائے دہی کا بائیکاٹ کیا اور انتخابات نتائج کو قبول کرنے سے انکار کردیا۔ انتخابات کے بعد کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا اور یہ پرتشدد ہوگئی کیوں کہ مبینہ طور پر اپوزیشن پارٹی کے حامیوں نے دو اسکولس کو رائے دہی کے دوران نذر آتش کردیا۔ گڑبڑ کا آغاز ماہِ فروری میں ہوا تھا جبکہ دائیں بازو اور مرکزی بائیں بازو کے ارکان پارلیمنٹ سے واک آؤٹ کر گئے تھے اور اُنھوں نے سوشلسٹ وزیراعظم ایدی راما کے خلاف سڑکوں پر احتجاج شروع کردیا تھا۔