البغدادی مشن میں زخمی ہونے والا کتا وائیٹ ہاؤس میں مدعو

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن ۔ 7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دولت اسلامیہ کے قائد ابوبکر البغدادی جسکا پولیس کے ’’کتے‘‘ ایک سرنگ میں مسلسل تعاقب کررہے تھے اور سرنگ کے آخری سرے پر جب بغدادی کیلئے کوئی راہ فرار نہیں بچی تو اس نے خود کو دھماکہ سے اڑا لیا تھا۔ ان کتوں میں ’’ہیرو‘‘ کتا بھی تھا، اسے عنقریب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ وائیٹ ہاؤس میں مدعو کریں گے۔ چہارشنبہ کو لوئشیانہ میں ایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے ’’ہیرو‘‘ یعنی کتے کو واقعتاً بغدادی کو پکڑے جانے کے مشن کا حقیقی ہیرو قرار دیا۔ وہاں موجود خوشی کا اظہار کرنے والے جم غفیر کے سامنے ٹرمپ نے کہاکہ بہت جلد ’’ہیرو‘‘ کتا وائیٹ ہاؤس کا دورہ کرنے والا ہے۔ کتے کا اصلی نام کونان ہے اور وہ بغدادی مشن کے دوران زخمی بھی ہوا تھا لیکن علاج کے بعد اسکی حالت میں بہتری ہوئی ہے اور وہ اپنی ڈیوٹی پر لوٹ آیا ہے اور اب ٹرمپ کے اصرار پر اس کتے کو وائیٹ ہاؤس لایا جائیگا۔ قبل ازیں ٹرمپ کو جب کتے کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی تھی تو اس وقت انہوں نے متعلقہ عہدیداروں کو کتے کو مکمل آرام دینے کا مشورہ دیا تھا۔