الجامعتہ السلامیہ نور الفرقان للبنات ورنگل میں جشن یوم آزادی تقریب

   

ورنگل۔/15ا گسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )الجامعتہ السلامیہ نور الفرقان للبنات ایل بی نگر ورنگل میں جشن یوم آزادی تقریب کا بڑے پیمانے پر انعقاد عمل میں لایا گیا۔صدر انتظامی کمیٹی الحاج محمد عبدالوحید نے بہ حیثیت مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے پرچم کشائی انجام دی۔جناب شیخ عادل خازن و ناظم مدرسہ نے پروگرام کی نگرانی کی۔اس موقع پر انتظامیہ کمیٹی کے ذمہ دارن نائب صدر الحاج خواجہ معز الدین ،جنرل سکریٹری الحاج سید سلیم ،جائنٹ سکریٹری الحاج محمد عثمان ،لیگل اڈوائزر محمد فاروق علی ،سوپرویزن الحاج حافظ محمد عبدالوحید ،ایگزیکٹیو ممبران محمد عبدالغنی ،سید احمد ،حافظ محمد عبدالرحمن ،مرزا رحمت اللہ بیگ نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر انتظامی کمیٹی الحاج محمد عبدالوحید ،خازن شیخ عادل ،مولانا ہارون رشید نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ 15ا گسٹ کا دن ہمارے لئے نہ صرف آزادی کی خوشی کا پیغام لاتا ہے بلکہ ہمیں ان قربانیوں کی بھی یاد دلاتا ہے جو ہمارے آباواجداد نے ملک کی آزادی کے لئے پیش کیں۔انہوںنے کہاکہ جنگ آزادی میں مسلم خواتین نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور مختلف محاذ پر خواتین نے مختلف خدمات انجام دیئے جیسے پرچم بنائے ،لیڈروں کی خاطر داری کی۔ غرض یہ کہ مسلم خواتین تحریک آزادی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور شہید ہوئیں۔اس موقع پر علمائے کرام ،اساتذہ ،معلمین اور طالبات کی کثیر تعدادموجود تھی۔