ابوجا :افریقی ملک الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون نے اعلان کیا ہے کہ آگ بجھانے کے لیے شروع کردہ ریسکیو آپریشن کے نتیجے میں 25 فوجی جوانوں کی موت ہو گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹس میں مزید کہا کہ ریسکیو آپریشن میں آگ سے متاثرہ علاقوںمیں 100 سے زائد شہری شامل ہیں۔صدر مملکت نے متاثرہ خاندانوں اور فوت ہونے والے اہلکاروں کے لواحقین سے تعزیت بھی کی۔الجزائر میں فائر فائٹرز نے اس بات کی تصدیق کی کہ25 مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے۔ آتش زدگی کا شکار 10 مقامات مختلف میونسپلٹیوں میں ہوئے ہیں۔