الجزائر میں بس اور کار کی ٹکر32 افراد ہلاک

   

Ferty9 Clinic

تیونس: الجزائر کے صوبے تمنراسیت میں مسافر بس اور کار کے ٹکرانے کے حادثے میں کل 32 افراد جاں بحق ہو گئے ۔ملک کے شہری تحفظ کے محکمے کے حوالے نے یہ اطلاع دی کہ یہ بھیانک حادثہ صبح سویرے پیش آیا۔ النہار ٹی وی چینل نے بتایا کہ تصادم کے بعد مسافر بس میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں لوگوں کی ہلاکت ہوئی۔
اسرائیل کے میزائل حملے میں
دو شامی فوجی زخمی
دمشق: سیریا کی راجدھانی دمشق اور اس کے آس پاس فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بناکر کل درمیانی رات اسرائیل کی طرف سے کئے گئے میزائل حملے میں دو سیریائی فوجی زخمی ہو گئے ۔سیریا کی فوج نے بیان جاری کرکے کہاکہ سیریائی فضائی دستے نے اسرائیل کے قبضے والے گولان ہائٹس سے داغی گئیں زیادہ تر میزائلوں کو آسمان میں تباہ کر دیا گیا۔