الجزائر میں زلزلہ درجنوں مکانات اور عمارتیں تباہ

   

الجزائر سٹی : شمالی افریقہ کے ملک الجزائر میں 6 شدت کے زلزنے نے تباہی مچادی۔ خبررساں اداروں کے مطابق چہارشنبہ اور جمعرات کی شب آئے اس طاقتور زلزلے سے الجزائر کے مشرقی ساحلی علاقے میں بھگدڑ مچ گئی، تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ زلزلے کے نتیجے میں درجنوں مکان اور عمارتیں تباہ ہوگئیں۔ زلزلے کا مرکز معروف شہر بجایہ کے شمال مشرق میں 20 کلومیٹر کی دوری پر تھا۔