الجزائر میں سردی کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

,

   

الجائیرس ۔ الجزائر میں سردی کی شدید لہر نے گزشتہ 30 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ ملک کے بیشتر صوبوں میں برفباری سے سفید چادر بن گئی ہے جبکہ درجہ حرارت منفی سے نیچے گرگیا ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق ملک کے 34 صوبوں میں سردی کی شدید لہر ہے جبکہ 19 صوبوں میں15 سینٹی میٹر برف جم گئی ہے۔الجزائری محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ دسمبر کے آخر تک ملک کے بالائی حصوں میں برفباری جاری رہے گی۔شدید برفباری کی وجہ سے پہاڑی علاقوں میں جانے والی شاہراہیں بندکردی گئی ہیں جن کا باقی علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔سب سے زیادہ برفباری الجزائرکے تاریخی شہر تیمقاد میں ہوئی ہے جہاں کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔