الجزائر سٹی : الجزائر کی سپریم سکیورٹی کونسل نے مراکشی سول اور ملٹری طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ الجزائر کے صدارتی دفتر نے ایک ماہ سے بھی کم عرصہ قبل مراقش کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات منقطع کیے تھے۔ الجزائر نے کہا ہے کہ گزشتہ برس مراقش کے ساتھ شروع ہونے والی کشیدگی سے نمٹنے کا یہ ایک ’’مہذب طریقہ‘‘ ہے۔