الجوف (سعودی عرب): الجوف کے گورنر پرنس فیصل بن نواف نے وزارت ماحولیات اور الجوف پرنسپالٹی کے درمیان ہوئے معاہدہ پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی جس کے ذریعہ چھوٹے اور خاندانی کاروبار کو ترقی دینے کی راہ ہموار کی جائے گی۔ یہاں کے دیہی علاقوں میں گھریلو صنعتیں بڑے پیمانے پر قائم ہیں لیکن ان کی ترقی کیلئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے گئے ہیں اور اس طرح اب حکومت ایسے چھوٹے کاروبار کرنے والوں کی معیار زندگی کو بہتر بنانے کوشاں ہے تاکہ چھوٹے موٹے تاجرین بھی مارکٹ میں درپیش چیلنجس سے بخوبی نمٹ سکیں۔ مملکت نے اپنے ویژن 2030ء کے تحت کئی ترقیاتی منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا ہے۔