الجیریا اور فرانس کے درمیان حوالگیٔ مجرمین معاہدہ

   

الجیرس، 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) الجیریا اور فرانس کے درمیان اتوار کو عدالتی اور حفاظتی تعاون کے تحت حوالگیٔ مجرمین معاہدے پر دستخط کیے گئے ۔ الجریا پریس سروس کے مطابق راجدھانی الجیرس میں فرانس کی طرف سے انصاف کے وزیر نیکولے بیلوبیٹ اور الجیریا کے ان کے ہم منصب طیب لوح نے اس معاہدے پر دستخط کئے ۔ معاہدے کے تحت دونوں ممالک قانونی مدد، دہشت گردی سے متعلق اطلاعات کے تبادلے اور کئی دوسرے شعبوں میں ایک دوسرے تعاون کریں گے ۔