الحاج محمد سلیم جمعیت القریش کے صدر برقرار جنرل باڈی اجلاس میں ارکان کی بھرپورتائید

   

حیدرآباد۔ جمعیت القریش حیدرآباد کی جنرل باڈی میٹنگ الحاج محمد سلیم صدر جمعیت القریش و چیرمین تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ کی صدارت میں قریشی بلڈنگ ، شاہ گنج میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر تمام ارکان نے با اتفاق آراء قرارداد منظور کرتے ہوئے الحاج محمد سلیم کو میعاد کی تکمیل تک صدارت پر برقرار رہنے کی حمایت و تائید کی۔ اس موقع پر اجلاس میں شریک 97 ارکان میں سے 80 ارکان نے ہاتھ اٹھاکر الحاج محمد سلیم کی صدارت کی تائید کی اور صدر جمعیت القریش الحاج محمد سلیم کی کارکردگی کی بھرپور ستائش کی اور کہا کہ وہ قریش برادری کو بااختیار بنانے کیلئے بہترین خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس طرح جمعیت القریش کے میڈیکل فنڈ، اسکالر شپس ، شادی فنڈ کے ذریعہ بیوہ خواتین اور بچوں کے تعلیمی اخراجات کیلئے مالی امداد بھی کررہے ہیں۔