الحاج محمد سلیم کی کے ٹی آر سے ملاقات

   

عدالت میں مقدمہ کی کامیابی پر چیرمین وقف بورڈ کو وزیر کی مبارکباد
حیدرآباد ۔ 27 اکٹوبر (سیاست نیوز) صدرنشین وقف بورڈ ریاست تلنگانہ نے ہائیکورٹ مقدمہ میں کامیابی کے بعد آج ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق و صنعتیں مسٹر کے ٹی راماراؤ سے ملاقات کی اور انہیں حضورنگر حلقہ اسمبلی کے ضمنی چناؤ میں ٹی آر ایس امیدوار کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ کے ٹی آر نے صدرنشین وقف بورڈ الحاج محمد سلیم کو مقدمہ میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ کے ٹی آر نے محمد سلیم کی خدمات کی سراہنا کی اور وقف بورڈ کی کارکردگی اور اقدامات پر ان کی ستائش بھی کی۔ یاد رہیکہ محمد سلیم کی رکنیت اور صدرنشین کے عہدہ پر ان کے تقرر کو چیلنج کرتے ہوئے ہائیکورٹ میں درخواست داخل کی گئی تھی جس میں انہیں بڑی کامیابی حاصل ہوئی اور وہ صدرنشین کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔ ان کے عہدے اور مرتبہ پر مختلف گوشوں میں گمراہ کن و بے بنیاد اطلاعات کو پھیلایا جارہا تھا اور ہائیکورٹ کے فیصلے پر تمام کوششیں ناکام ثابت ہوگئیں۔