صنعاء: پیر کی شام حوثی گروپ ’’ انصار اللہ ‘‘ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی اور برطانوی طیاروں کے ذریعے مغربی یمن کے ساحلی گورنری الحدیدہ کو نشانہ بنایا گیا۔ حوثیوں کے زیرانتظام چلنے والی نیوز ایجنسی نے ایک سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بمباری میں الحدیدہ گورنری کے الصلیف ڈسٹرکٹ کو دو چھاپوں کے ذریعہ نشانہ بنایا گیا۔ ایجنسی نے چھاپوں یا ان کے نتائج کے بارے میں کوئی اور تفصیلات فراہم نہیں کیں۔