نیویارک : اقوام متحدہ کی لبنان سے متعلق خصوصی عدالت کے ججوں نے سابق لبنانی وزیر اعظم رفیق الحریری کے قتل کے الزام میں سزا یافتہ شخص کے خلاف نیا مقدمہ ختم کر نے کا اعلان کر دیا۔ اس کی وجہ عدالت کے لیے مالی وسائل کی کمیابی بتائی گئی۔ دی ہیگ میں قائم اس ٹریبیونل نے گزشتہ سال سلیم جمیل عیاش کو اس کی غیر حاضری میں سزا سنائی تھی۔ یہ شخص شیعہ عسکریت پسند تحریک حزب اللہ کا ایک سابق رکن ہے۔ اس پر الزام تھا کہ اس نے لبنان کے سنی سیاستدان رفیق الحریری اور اکیس دیگر سیاستدانوں پر بم حملہ کیا تھا۔ ملزم نے اس فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کر رکھی تھی۔
