الخبر 18 اگست (ایجنسیز) 15 اگست کے موقع پر الخبر میں ایک شاندار ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس پروقار تقریب کا اہتمام تلنگانہ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے بانی و چیئرمین جناب سید منہاج الدین کی سرپرستی میں کیا گیا۔ اس موقع پر چیف گیسٹ کے طور پر محمد رفیع الدین (سی ای او(DLB) اور معروف ماہرِ اطفال ڈاکٹر جابر شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ مسٹر وارس ایس (چیئرمین IISD الخبر) اور ڈاکٹر عرفان نے بھی اپنی شرکت سے پروگرام کو وقار بخشا۔ تقریب میں ملی و ثقافتی پروگرام پیش کیے گئے جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا۔ پروگرام کے اختتام پر مہمانانِ خصوصی اور شریک افراد کو یادگاری مومنٹوز سے بھی نوازا گیا۔ مقررین نے اپنے خطابات میں اس بات پر زور دیا کہ ایسے پروگرام کمیونٹی کے اتحاد، ثقافتی روابط اور نئی نسل کی تربیت میں مثبت کردار ادا کرتے ہیں۔ آخر میں تنظیم کے ذمہ داران اشفاق حسین صدیقی (صدر)، محمد اعجازالدین (نائب صدر)، محمد نذیر (جنرل سیکریٹری) اور معراج (سیکریٹری) نے تمام مہمانان اور شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔