بی جے پی حکومت سے کانگریس پارٹی کا مطالبہ
حیدرآباد۔5۔ جنوری (سیاست نیوز) کانگریس پارٹی نے بی جے پی سے مطالبہ کیا کہ وہ کے سی آر حکومت کے خلاف الزام تراشی کے بجائے کرپشن کی تحقیقات کرتے ہوئے کارروائی کرے۔ پارٹی کے ورکنگ پریسیڈنٹ مہیش کمار گوڑ اور نائب صدر ملو روی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ گزشتہ دو دن سے بی جے پی اور ٹی آر ایس قائدین میچ فکسنگ کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ دونوں پارٹیوں کی ڈرامہ بازی کا عوام بغور جائزہ لے رہی ہے۔ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کے سی آر پر کرپشن کے الزامات عائد کر رہے ہیں لیکن مرکز کی جانب سے تحقیقات کے اعلان کے لئے تیار نہیں۔ اگر بی جے پی کے الزامات میں سنجیدگی ہو تو مرکز سے تحقیقات کا اعلان کیا جائے۔ انہوں نے سوال کیا کہ بی جے پی کے پاس کے سی آر خلاف کارروائی کی ہمت ہے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب کبھی انتخابات قریب آتے ہیں، بی جے پی کو کے سی آر کی بدعنوانیاں یاد آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں کانگریس کو کمزور کرنے کیلئے دونوں پارٹیاں ڈرامہ کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر نے جان بوجھ کر بنڈی سنجے کو گرفتار کراتے ہوئے غیر معمولی مقبولیت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ قواعد کے نام پر کانگریس قائدین کو احتجاج سے روکنے کی کوشش کی گئی ۔ ملو روی نے سوال کیا کہ کالیشورم پراجکٹ اگر کے سی آر کے لئے اے ٹی ایم ہے تو اس میں بی جے پی کی کیا حصہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سات برسوں سے کے سی آر کی بدعنوانیوں کی تحقیقات ہونی چاہئے ۔ ر