السلواڈور کے سابق صدر کی گرفتاری کا وارنٹ

   

میکسیکو سٹی: غیر قانونی منی لانڈرنگ اور غبن کے الزام میں السلواڈور کے سابق صدر سلواڈور سانچیج سیرین سمیت 10 سابق عہدیداروں کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا گیا ہے ۔پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر نے جمعرات کو دیر گئے ایک بیان میں کہا ہیکہ پراسیکیوٹر آفس نے غیرقانونی طور سے زائد ادائیگیوں کے سلسلے میں موریشیو فنس حکومت کے سابق عہدیداروں کی گرفتاری کا حکم جاری کیا ہے۔ سیرین کے ساتھ سابق وزیر تعمیرات منوئل اورلینڈو کوئٹیرس ایگولر ، سابق وزیر ماحولیات و قدرتی وسائل لینا ڈولورس پال الفارو اور سابق وزیر زراعت جوس گیلرمو بیلارمینو لوپیز سواریز کی گرفتاری کا بھی وارنٹ جاری کیا گیا ہے ۔