قاہرہ : مصری صدرعبدالفتاح السیسی سے سنیچر کو قاہرہ میں یمن کی ریاستی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر رشاد محمد العلیمی نے ملاقات کی ہے۔دونوں رہنماوں نے بحیرہ احمر میں ایران کی جانب سے حالیہ مخالفانہ سرگرمیوں میں اضافے کی روشنی میں آزادانہ جہازرانی کے مسئلے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔عرب نیوز کے مطابق مصری صدر نے زور دیا کہ ’بحیرہ احمر، ابنائے باب المندب اور خلیج عرب میں جہاز رانی کی سلامتی اور تحفظ کیلیے مشترکہ کوششوں کو یکجا اور مشترکہ کاررائیوں کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ علاقائی و بین الاقوامی سیکیورٹی اور استحکام کے ساتھ اس اہم مسئلے کا تعلق ہے‘۔السیسی نے کہا کہ ’متاثرہ آئل ٹینکر سیایک کثیرالجہتی خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری پرزور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کے متعلقہ منصوبے کے لیے ضروری مدد اور مالی اعانت فراہم کرکے جلد سے جلد اس بحران کو حل کرے‘۔انہوں نے کہا کہ ’یمن ہمیشہ سے انسانی تہدذیب کا بڑا گیٹ وے رہا ہے۔ مصر، یمن کی ریاستی کونسل کی حمایت میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا‘۔انہوں نے کہا کہ’ یمن کی سلامتی اور استحکام مصر اور پوری عرب دنیا کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ مصر یمن میں جنگ بندی کے معاہدے میں توسیع کے لیے اقوام متحدہ کے اعلان کا خیر مقدم کرتا ہے‘۔