الشباب کے حملہ میں 9 ڈاکٹرہلاک

   

ماسکو،29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) الشباب دہشت گرد گروہ کے دہشت گردوں نے جنوبی صومالیہ میں اغوا کرکے 9 ڈاکٹروں کو قتل کردیا۔مقامی خبر کے مطابق ڈاکٹروں کی نعشیں شابیلے صوبے کے بلاد شہر کے نزدیک ملیں۔سبھی ڈاکٹروں کی عمرزیادہ نہیں تھی اور وہ مقامی اسپتال میں کام کرتے تھے۔ صومالیہ 1990دہائی کی شروعات سے خانہ جنگی کا شکار ہے ۔الشباب کے دہشت گرد اکثر یہاں حملے کرتے رہتے ہیں۔