گیتیگا : افریقی ملک برونڈی کی فوج کا کہنا ہے کہ صومالیہ میں الشباب کے عسکریت پسندوں کے حملے میں اس کے امن مشن کے 10 فوجی ہلاک ہو گئے۔ الشباب کے جنگجوؤں نے صومالی دارالحکومت موغادیشو کے شمال میں واقع قصبے الباراف میں افریقی یونین کے فوجی اڈے پر حملہ کیا ،جس میں 25 فوجی زخمی بھی ہوئے ،جب کہ 5دیگر لاپتاہیں۔ بیان میں 20حملہ ا?وروں کی ہلاکت کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب افریقی یونین نے ہلاک ہونے والے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔