نیروبی : کینیا میں دہشت گرد تنظیم الشباب کے ایک مشتبہ حملہ میں کم از کم چھ افراد مارے گئے۔ حکام نے بتایا کہ پیر کے روز کیے گئے اس حملے میں الشباب کے عسکریت پسندوں نے نیروبی سے تقریبآ چار سو بیس کلومیٹر دور لامْو کاؤنٹی کے ایک گاؤں میں ان افراد کو قتل کرنے کے بعد ان کے گھروں کو آگ بھی لگا دی۔ لامْو کاؤنٹی کے کمشنر کے مطابق حملہ آوروں کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ الشباب کے جہادی تھے۔ انہوں نے ایک شخص کا سر قلم کر دیا گیا جبکہ پانچ دیگر کو یا گولی مار دی گئی یا انہیں زندہ جلا دیا گیا۔