الشفا پر حملے میں دینی و اخلاقی قباحت نہیں ربیوں کا نیتن یاہو کو خط

   

تل ابیب : اسرائیل میں 43 ربیوں نے وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کو بتایا کہ غزہ میں الشفا ہسپتال پر حملہ کوئی غلط فعل نہیں تھا۔43 ربیوں نے نیتن یاہو کو ایک خط بھیجا جس میں کہا گیا کہ الشفا ہسپتال پر بمباری کرنا مذہبی طور پر جائز ہے۔خط میں کہا گیا کہ جو لوگ عام شہریوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں ان کی مذمت کی جانی چاہیے اور دعویٰ کیا کہ اگر ہاسپٹل پر بمباری کی گئی ہے تواس کی ذمہ داری ان لوگوں اور ان کے حامیوں کی ہے، اس میں اخلاقی اور دینی قباحت ہ نہیں ہے۔اسرائیل جس نے غزہ میں ہزاروں زخمیوں اور عام شہریوں کے مراکز صحت کو نشانہ بنانے سے بھی گریز نہیں کیا اس نے شعبہ صحت کی سب سے بڑی سہولت الشفا اسپتال کو بھی نشانہ بنایا۔