نیویارک: اقوام متحدہ سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے خلیجی علاقہ میں العلا اعلامیہ کی اجرائی کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ خلیجی ملکوں کے درمیان اتحاد مسائل کا حل ہے۔ انہوں نے کویت کے امیر اور عمان کے مرحوم سلطان کی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تمام خلیجی ممالک اپنے تعلقات کو مضبوط بناتے ہوئے مثبت جذبہ کے ساتھ کام کریں گے۔ انہوں نے قطر کیلئے تمام سرحدیں کھول دینے کا بھی خیرمقدم کیا۔