العلا میں ’ارتھ ڈے‘تقریب کا اہتمام

   

ریاض: سعودی شہریوں کے پلیٹ فارم نے 22 اپریل کو ’رینبو راک‘ میں ’ارتھ ڈے‘ کے سلسلے میں ایک تقریب کی میزبانی کی ہے۔ سال 2025 میں ہونے والی اس تقریب کا تھیم ‘ہماری طاقت، ہمارا سیارہ’ رکھا گیا ہے۔ تاکہ صاف ستھرے ماحول اور سرسبز مستقبل کے لیے قابل تجدید توانائی کے ذرائع کی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے۔ العلا میں ہوئی یہ تقریب فطرت کے ساتھ تعلق و ربط کو مضبوط کرنے، تفریحی و دلچسپ ماحول میں ماحولیاتی آگاہی کو فروغ دینے کے لیے ترتیب دی گئی ۔سعودی شہریوں کے پلیٹ فارم ‘موتنفس’ کے بانی بلال فہد نے کہا ‘ارتھ ڈے 2025’ کے لیے ہم ایک ایسا تجربہ کر رہے ہیں جس سے ٹیم ورک کی حوصلہ افزائی ہوگی اور ماحولیاتی بیداری میں اضافہ ہوگا۔ ‘ارتھ ڈے’ تھیم کے ذریعے پائیدار عادات کو اپنانے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جس سے ماحولیاتی تحفظ کی عکاسی ہوتی ہے۔