القاعدہ جلد ایک حملہ کرے گا امریکہ کا خدشہ

   

واشنگٹن : امریکہ نے دہشت گرد تنظیم القاعدہ کی جانب سے امریکا پر جلد حملے کے خدشہ کا اظہار کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، سکیورٹی سمٹ سے خطاب کے دوران امریکہ کی ڈائریکٹر ڈیفنس انٹیلی جنس ارویل ہینس کا کہنا تھا کہ القاعدہ جلد امریکہ پرایک حملہ کرے گا۔ ارویل ہینس کا کہنا تھا کہ افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد القاعدہ کاخطرہ بڑھ گیا، القاعدہ کو امریکہ پر حملے کی صلاحیت حاصل کرنے میں ایک سے دوسال لگیں گے۔