القاعدہ سے تعلقات ختم کرنے طالبان پر زور : مائیک پامپیو

   

دوحہ۔/29 فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی وزیر خارجہ مائیک پامپیو نے طالبان پر زور دیا کہ وہ اپنے وعدے کو پورا کرتے ہوئے القاعدہ سے تعلقات ختم کرلے۔ دوحہ میں طالبان کے ساتھ امن معاہدہ پر دستخط کے موقع پر پامپیو نے کہا کہ طالبان کو فتح کا اعلان کرنے کی خواہش ہوگی لیکن افغانستان کو اصل فتح اس وقت حاصل ہوگی جب وہ امن اورخوشحالی سے رہے گا۔

کورونا وائرس سے لڑنے کیلئے چین اور امریکہ باہمی تعاون کریں:کائی
واشنگٹن۔29فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں چین کے سفیر ٹیانکائی نے کرورونا وائرس سے متعلق چین اور امریکہ کو سیاسی تنازع سے بالاتر ہوکر باہمی تعاون کرنے کی اپیل کی ۔ کائی نے کہا کہ چین اور امریکہ دنیا کی سب سے بڑی معیشتیں ہیں اور ان دونوں کو عالمی چیلنجوں اور مسائل کے تدارک کیلئے باہم تعاون کرنا چاہئے کیونکہ اس وقت چین اور امریکہ کی ایک ارب 70 کروڑ آبادی اور دنیا کی آٹھ ارب آبادی کا مفاد داؤ پر ہے۔
۔بیماری حدود نہیں پہچانتی، اس غیر متوقع وبا نے ایک بار پھر یہ یاد دلایا ہیکہ انسانیت کتنی حساس ہے اور مشکلات کا سامنا کرنے کے وقت ایک دوسرے کی مدد کرنا کتنا لازمی ہے۔