نئی دہلی: اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم القاعدہ مسلمانوں کیلئے مصیبت ہے اور وہ ان کی حفاظت نہیں کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ لوگ اسلام کے نام پر انسانیت کو لہولہان کرنا چاہتے ہیں۔ اس دہشت گرد تنظیم نے ہندوستان میں خودکش حملوں کی دھمکی دی ہے۔ القاعدہ کے لیڈر لگاتار ویڈیو جاری کرکے مسلمانوں سے متحد ہونے کی اپیل کرتے ہیں۔ حال ہی میں القاعدہ سربراہ ایمن الظواہری نے یوکرین پر روس کے حملوں کیلئے امریکہ کو ذمہ دار بتایا تھا۔ نقوی نے کہا کہ القاعدہ مسلمانوں کی حفاظت نہیں مصیبت ہے۔ یہ لوگ اسلام کو حفاظتی ڈھال بناکر انسانیت کو لہولہان کرنا چاہتے ہیں، جو لوگ پاکستان کے پروپیگنڈہ میں پھنس رہے ہیں، انہیں سمجھنا چاہئے کہ ہندوستان کی کثرت میں وحدت کی طاقت کو کمزور نہیں کرسکتے.