القاعدہ کا یمن میں علیحدگی پسندوں پر حملہ، 27 جنگجو ہلاک

   

صنعاء: یمن کے شہر عدن میں القاعدہ کے حملے میں 21 علیحدگی پسند جنگجوؤں کے ساتھ ساتھ اور القاعدہ کی یمن برانچ کے 6 شدت پسند بھی ہلاک ہوگئے جس سے جنگ زدہ ملک میں کئی ماہ سے جاری امن کو بڑا دھچکا لگا ہے ۔ یمن کے حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ منگل کو جزیرہ نما عرب کی القاعدہ (اے کیو اے پی) نے یمن کے جنوبی شہر ابین میں اقوام متحدہ کے سیکیورٹی بیلٹ گروپ کے زیر قبضہ ایک ٹھکانے پر حملہ کیا۔یہ حملہ اُس وقت کیا گیا جب جہادی گروپ نے چند دن قبل ہی 6 ماہ قبل ابین سے اغوا کیے گئے اقوام متحدہ کے ایک کارکن کی ویڈیو جاری کی۔ایک سرکاری اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ 2 سیکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ تقریباً 3 گھنٹے تک جاری رہنے والی لڑائی میں ایک سیکیورٹی افسر سمیت 21 (سیکیورٹی بیلٹ) افسران اور القاعدہ کے 6 جنگجو ہلاک ہوگئے۔ واضح رہے کہ ستمبر 2014 ء میں ایران کی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے دارلحکومت صنعا پر قبضہ کے بعد سے یمن تنازعات کی لپیٹ میں ہے ، اس قبضے کے بعد سعودی عرب کی زیر قیادت افواج نے مقامی حکومت کی حمایت کیلئے یمن پر چڑھائی کردی تھی۔جزیرہ نما عرب کی القاعدہ اور عسکریت پسند تنظیم داعش کے وفادار انتہا پسند ملک میں افراتفری کو پھیلا رہے ہیں۔